پاکستانسٹیسیاست

گورننس، سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے قلیل اور طویل مدتی اقدامات پر مشتمل تجاویز تیار کی جائیں، چیف سیکرٹری

نا جائز قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے،ہسپتالوں میں صفائی، سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جائے، ڈپٹی کمشنرز کو حکم

اضلاع میں پارکوں کی بہتری، خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور کھلے مین ہولز کے ڈھکن لگانے سے متعلق  ہدایات جاری

لاہور(خبر نگار)
چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام محکمے گورننس اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے محکموں کو قلیل اور طویل مدتی اقدامات پر مشتمل تجاویز تیار کریں۔
انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز یہاں سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے افسران اپنے فرائض خلوص نیت سے سر انجام دیں، ناقص کارکردگی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے اور تین روز کے اندر ہسپتالوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے اور تمام ایئر کنڈیشنرز فعال کئے جائیں۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ نا جائز قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن شروع کیا جائے اورغیر قانونی قبضوں میں ملوث افرادکیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال ناگزیر ہے، ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم (E-FOAS) سے کام کے طریقہ کار میں جدت آئی ہے۔ چیف سیکرٹری نےاضلاع میں پارکوں کی بہتری، خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور کھلے مین ہولز کے ڈھکن لگانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔    
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button