پاکستانجرم و سزاسٹی

چینی کمپنی نے سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے کیمرے اور دیگر اہم سامان امپورٹ کر لیا

آئی جی پنجاب نے چینی کمپنی کو عید تک تمام ضروری آلات منگوانے کا الٹی میٹم دیا تھا

سیف سٹی پراجیکٹ کے مکمل فعال ہونے سے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گا،ایم ڈی محمد کامران خان

لاہور(خبر نگار )
لاہور کو محفوظ بنانے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی چینی کمپنی نے سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے کیمرے اور دیگر اہم سامان امپورٹ کر لیا۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چینی کمپنی کو عید تک تمام ضروری آلات منگوانے کا الٹی میٹم دیا تھا جس پر عملدآمد کرتے ہوئے نجی چینی کمپنی نے کیمرے، پاور بیٹریاں، ایل سی ڈیز سمیت دیگر تکنیکی اشیاء امپورٹ کر لیں۔ نجی کمپنی کو 14 اگست تک دو ہزار مزید کیمرے فعال کرنے کا ٹارگٹ بھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فیشل ریکگنائزیشن سسٹم سمیت تمام سافٹ وئیرز کو بھی مکمل فعال کیا جائے گا۔ مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے بتایا کہ حکومت پنجاب سے کیے گئے معاہدے کے مطابق چینی کمپنی اپنے خرچ پر سیف سٹیز پراجیکٹ کو مکمل فعال بنانے کی ذمہ دار ہے اور اس ضمن میں حکومت کو کوئی اضافی رقم ادا نہیں کرنا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے مشینری کی جلد درآمد یقینی بنانے کیلئے طویل مذاکرات اور درجنوں ہائی لیول اجلاس ہوئے۔ محمد کامران خان کا کہنا تھا کہ کیمروں اور سافٹ وئیر کے فعال ہونے سے سکیورٹی و مانیٹرنگ کا عمل مزید مؤثر ہو گا جبکہ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button