
کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ سمیت دیگر صوبوں میں سیف سٹی پراجیکٹس کے حوالے سے معاونت کی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزتوصیف صبیح گوندل
لاہور(خبر نگار)
یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پروفد میں میڈیا سٹڈیز کے 20 طلباوطالبات شریک تھے۔ڈائریکٹرپبلک ریلیشنزتوصیف صبیح گوندل نے وفد کو ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔وفد کو عوامی آگاہی کیمپئن، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈائریکٹرپبلک ریلیشنزتوصیف صبیح نے وفد کو بتایا کہ پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کو اب تک 3لاکھ سے زائد خواتین انسٹال کرچکی ہیں۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی بنائی گئی ویمن سیفٹی ایپلیکشن بلوچستان اور کے پی کے میں بھی کام کررہی ہے۔کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ سمیت دیگر صوبوں میں سیف سٹی پراجیکٹس کے حوالے سے معاونت کی جارہی ہے۔ سیف سٹی کا دائرہ کار بڑھانے سمیت پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کیمروں کی میپنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ وفد نے شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قابلیت بہت متاثر کن ہے۔ویمن سیفٹی ایپلیکیشن خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کا بہترین اقدام ہے۔







