سیمینار کا موضوع ماحول، صحت اور تحفظ تھا،طلبا و طالبات کی کثیر تعداد کی شرکت
لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ماحول ، صحت اور تحفظ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈین پولیمر، میٹرولوجیکل اور پولیمر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نوید رمضان مہمان خصوصی تھے ۔ سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد فاروق نے مہمان کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا ۔انہوں نے ورک پلیس پر ماحول ، صحت اور تحفظ کے موضوع سے متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ابتدائی طور پر انہوں نے تحفظ ، ویلفئیر ، خطرات ،تحفظ و خطرات کے نشانات سے متعلق بتایا۔ انہوں نے ممکنہ جسمانی ، کیمیائی اور نفسیاتی خطرات سے متعلق آگاہی بھی دی۔بعدازاں انہوں نے خطرات سے متعلق جنرل کنٹرول ہرارکی پر بھی گفتگو کی۔ سیمینار کے آخر پر شرکا کو پریزنٹیشن بھی دی۔