جرم و سزاسٹی

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیرتربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جارہا ہے، محمد عاصم جسرا

موثر سکیورٹی کے لیے پاکستان بھر میں سیف سٹی جیسے منصوبے ناگزیر ہیں۔افسران

لاہور (خبر نگار)
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ ووفد میں 37ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے 16افسران شامل تھے۔ اس موقع پرایس پی محمد عاصم جسرانے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔ وفد کو پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔ افسران کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر کے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کا عمل دکھایا گیا۔ افسران کو ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈ سیٹ اور ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی دورہ کے موقع پر زیرتربیت افسران کو بتایا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹیز اتھارٹی کلیدی کردارہے۔ سیف سٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر تک پھیلایا جارہا ہے۔اس موقع پر سینئر افسران کا کہنا تھا کہ ماڈرن پولیسنگ کیلئے سیف سٹیز جیسا جدید انفراسٹرکچرلازمی ہے۔موثر سکیورٹی کے لیے پاکستان بھر میں سیف سٹی جیسے منصوبے ناگزیر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button