جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ،ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور(خبر نگار، کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے،ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف مہم کے دوران سال رواں میں صوبائی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں غیر قانونی اسلحہ کے 4465 مقدمات درج کرکے 4470 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے39کلاشنکوف،273رائفلز،189گنز، 3892پسٹلزاور 55302گولیاں برآمد کیں۔اسی طرح ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ تھانوں میں 536 مقدمات درج کرکے 601 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس حوالے سے آج یہاں جاری ایک بیان میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا ہے کہ پولیس قانون شکن عناصرکے خلاف مسلسل مصروف عمل ہے اورشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button