پاکستانسٹی

سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے36افسران اور2 فیکلٹی ممبران شریک

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جارہا ہے، ایم ڈی محمدکامران خان

لاہور (خبرنگار)سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے36افسران اور2 فیکلٹی ممبران شریک تھے۔ اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ وفد کو اتھارٹی مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔ وفد کو پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔افسران نے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے مانیٹرنگ کا عمل دکھایا اور میڈیا مینجمنٹ سنٹر کا دورہ کیا۔ افسران کو ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈ سیٹ اور ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے زیرتربیت افسران کو بتایا کہ محرم الحرام کے لیے لاہور پولیس کے اشتراک سیفول پروف انتظامات کو یقینی بنائے گئے ہیں۔ سیف سٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر تک پھیلایا جارہا ہے۔اس موقع پر افسران کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کی بدولت لاہور محفوظ تر اور پرامن شہر ہے۔جدید انفراسڑکچر کے باعث لاہور دنیا کے بڑے شہروں کا مقابلہ کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button