سٹی

قصور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 23ہزار 764افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیئے گئے ہیں

میڈیکل کیمپس سے 7121 اور موبائیل ہسپتال سے 1060لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

16ہزار جانور بیڑوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل، 13فلڈ ریلیف،11میڈیکل کیمپس اور 4لائیو سٹاک کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔تلوار پوسٹ پر تمام محکموں کے افسران، عملہ اور مشینری موجود ہے۔سیلاب کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا

لاہور (خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات کے مطابق دریائے ستلج کے نشیبی علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز تلوار پوسٹ پر پانی کا بہاو 2لاکھ 22ہزار 955کیوسک تھا۔دریائے ستلج میں تلوار پوسٹ پر چوبیس گھنٹوں کے بعد اس وقت پانی کا بہاو 1لاکھ 57 ہزار کیوسک ہے۔آج مزید 4 سو لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔179کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ایم سی ایل، ایل ڈی اے، واسا کے تمام ریسورسز قصور انتظامیہ کی صوابدید پر دے دئیے گئے ہیں۔ 11 میڈیکل کیمپس سے 7121 افراد کو طبی امداد و ادویات دی گئی ہیں۔ تلوار پوسٹ پر موبائل ہسپتال میں 1060لوگوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے۔دریائے ستلج کے متاثرہ علاقوں میں بوٹس اور بیڑے مسلسل چکر لگا رہے ہیں۔ہر چھوٹے بڑے دیہی علاقے کو چیک کیا جارہا ہے۔تلوار پوسٹ پر پوری انتظامی مشینری کا فل بیس کیمپ قائم ہے۔ریلیف آپریشن کی براہ راست نگرانی کی جارہی ہے۔متاثرہ علاقوں سے خصوصی ٹرانسپورٹ کے ذریعے لوگوں کو بوٹس تک پہنچایا جارہا ہیتمام محکمے دن رات متاثرین کی مدد و بحالی میں مصروف ہیں۔چوبیس گھنٹے ڈیوٹی روسٹر کیمطابق ٹیمیں موجود ہیں۔ ڈی سی قصور اور ڈی پی او قصور سیلابی صورتحال اور ریلیف کی کارروائیوں کی مسلسل مانیٹرنگ براہ راست کررہے ہیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر دریائے ستلج میں میں پانی کے بہاؤ کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے بیک اپ ریسکیو و ریلیف ٹیمیں بھی تیار ہے۔ دریائے ستلج سے ملحق دیہات میں ریونیو ٹیمیں مسلسل موجود ہیں۔ صوبائی ، ضلعی محکمے دیگر اداروں کے ہمراہ دن رات متاثرین کی مدد و بحالی میں مصروف ہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ دریائے ستلج سیلاب ایریاز سے 23ہزار 764بروقت مہیا کیا جارہا ہے۔

ریسکیو بوٹس 93 بیڑے، 3 مسلسل سیلاب میں متحرک ہیں۔اضافی ڈمپرز اور ٹرالیاں لاہور سے قصور پہنچ چکی ہیں۔سیلاب متاثرہ ایریاز میں 13فلڈ ریلیف کیمپس، 11میڈیکل کیمپس اور 4لائیو سٹاک کیمپس کام کررہے ہیں۔ میڈکل کیمپس، لائیو سٹاک کیمپس قائم ہیں۔جانوروں کو چارہ اور ونڈہ بھی مہیا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج سیلاب میں تلوار پوسٹ پر تمام محکموں کے افسران، عملہ اور مشینری مسلسل ڈپلائے رکھی گئی ہے۔ سیلاب کی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔متاثرین کی مکمل مدد کی جارہی ہے۔ افراد کو ابتک ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button