انٹر ٹینمنٹتازہ ترین

بیوی کے الزامات؛ کنگنا رناوت نواز الدین صدیقی کی حمایت میں سامنے آگئیں

نئی دہلی(شو بز ڈیسک،قوت) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ساتھی اداکار نواز الدین صدیقی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔کنگنا نے نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نواز صاحب کو انکے گھر کے باہر اس طرح بے عزت کیا جارہا ہے حالانکہ انہوں نے اپنا سب کچھ اپنی فیملی کو دے دیا، یہ دیکھ کر بہت دکھ ہورہا ہے۔واضح رہے کہ نواز صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں نواز الدین صدیقی گھر کے دروازے کے باہر کھڑے نظر آرہے ہیں جبکہ عالیہ گھر کے اندر موجود ہیں اور دونوں کے درمیان اپنے نجی معاملات کو لے کر بحث ہورہی ہے۔کنگنا نے لکھا کہ نواز الدین صدیقی کئی سال کرائے کے مکان میں رہے اور وہ رکشے میں فلم ٹیکو ویڈ شیرو کی شوٹ پر آتے تھے، ابھی گزشتہ سال ہی انہوں نے یہ بنگلہ لیا تھا اور اب انکی سابقہ بیوی اسے لینے آگئی، نوازالدین پہلے ہی ان کے خاندان کے لیے بہت بڑی مالی مدد کر چکے ہیں۔کنگنا نے لکھا کہ عالیہ کو نواز الدین نے کئی سال پہلے طلاق دیدی تھی اب اچانک وہ انکے گھر میں آگئی اور نواز صدیقی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی اور سڑک پر کھڑا کرکے اتنے بڑے اسٹار کی ویڈیو بنا رہی ہے، کیا بدماشی ہے یہ؟، مجھے رونا آتا ہے۔کنگنا کا کہنا تھا کہ اداکاروں کا کام بہت مشکل ہے، اداکاری کی نوکریوں سے پیسہ کمانا آسان نہیں، میں حکام سے درخواست ہے کہ وہ اس پر کارروائی کریں اور اس خاتون کو واپس اسکے اپارٹمنٹ میں بھیجیں جو نواز الدیں صدیقی نے ہی خرید کر اسے دیا ہے۔کنگنا نے مزید لکھا کہ یہ خاتون نواز صاحب کی بوڑھی ماں اس وقت بنگلے اندر ہی قید ہیں اور اپنے بیٹے کا انتظار کررہی ہیں۔واضح رہے کہ عالیہ صدیقی نے نواز الدین کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کررکھا ہے۔ عالیہ صدیقی نے پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ نوازالدین اور ان کے اہل خانہ انہیں کھانا، بستر اور باتھ روم جیسی دیگر بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر رہے۔اس سے قبل نواز الدین صدیقی کی والدہ مہرالنساء صدیقی نے بہو کے خلاف ایف آئی آر درج کراتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ عالیہ نواز الدین کی بیوی نہیں ہے اور اس کا ان کے بیٹے کی جائیداد میں کوئی حصہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button