پاکستانسٹی

دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا :متحدہ علما کونسل

تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کی معاشی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال پر مشاورت کرنی چاہئے

لاہور (سٹاف رپورٹر،قوت) متحدہ علما کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر وف ملک،مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی، مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا، ہر پاکستانی کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا،پاکستان عطیہ خداوندی ہے ہمارا ہر عمل پاکستانی بقاو سلامتی کیلئے ہونا چاہیے،تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک کی معاشی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال پر مشاورت کرنی چاہئے۔ انہو ں نے کہاکہ ملکی سلامتی کے ادارو ں اور سکیورٹی فروسز کو نشانہ بنانے والے کسی صور ت انسان کہلانے کے حقدار نہیں ہے،دہشتگردی کی حالیہ لہر معنی خیز اور قابل مذمت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button