پاکستانتازہ ترینکاروبار

آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کی تیاری

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری کرلی ہے، جس کے نتیجے میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔
ای سی سی اجلاس میں گیس کے نرخ بڑھانے سے متعلق سمری میں قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2023ء سے تجویز کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button