جرم و سزاسٹی

سیف سٹی کی نشاندہی پرملزم 40 بوتلیں شراب سمیت گرفتار

سیف سٹی ٹیم نے فردوس مارکیٹ کے علاقے میں مشکوک شخص کو دیکھا

ملزم نے تعلیمی اداروں اور پوش علاقوں میں منشیات فروخت کرنے کا انکشاف.معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی رضا تنویر

لاہور (خبرنگار)
لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کاررائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیف سٹی سرویلنس ٹیم کی نشاندہی پر شراب فروش کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی ٹیم نے فردوس مارکیٹ کے علاقے میں مشکوک شخص کو دیکھا۔جس پر پولیس کو فورا مشتبہ شخص کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔دوران چیکنگ نصیر آباد پولیس نے امانول نامی شخص سے 40 بوتلیں شراب برآمد کیں۔پولیس نے ملزم کو شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایس پی رضا تنویر کا کہنا تھاکہ ملزم نے تعلیمی اداروں اور پوش علاقوں میں منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button