سٹیسیاستکھیل

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا پنجاب بھر میں سپورٹس اکیڈمیز قائم اور سپورٹس ٹریننگ کیمپ دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان

اکیڈمیزمیں کوالیفائیڈ کوچز بچوں کو تربیت دیں گے، کیمپس اور اکیڈیمز گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد دیں گی،وہاب ریاض

لاہور میں 14 اور دیگر اضلاع میں 6 کھیلوں کی اکیڈمیز قائم کی جارہی ہیں، تربیتی کیمپس 5اکتوبر سے 27جنوری تک جاری رہیں گے،مشیر کھیل پنجاب

لاہور (خبر نگار) وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے پنجاب بھر میں سمر کیمپس کے کامیاب انعقاد کے بعد سپورٹس اکیڈمیز قائم اور سپورٹس ٹریننگ کیمپس دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، منگل کے روز اپنے بیان میں مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ لاہور میں 14 اور دیگر اضلاع میں 6 کھیلوں کی اکیڈمیز قائم کی جارہی ہیں، طلبہ و طالبات کی تعلیمی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے سپورٹس تربیتی کیمپ ہفتہ میں تین دن کام کریں گے جس میں کوالیفائیڈ کوچز بچوں کو تربیت دیں گے،مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض مزید کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر سپورٹس تربیتی کیمپس دوبارہ شروع کئے جارہے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام موسم گرما کی تعطیلات میں بچوں کے لئے سمر کیمپس منعقد کئے گئے تھے جو انتہائی کامیاب رہے اور ان کیمپس میں ہزاروں بچوں کو ماہر کوچز نے تربیت دی ہے، اب دوبارہ تربیتی کیمپس منعقد کررہے ہیں جو 5 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور 27 جنوری تک جاری رہیں گے، بچے کیمپس میں جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو 4 بجے سے 6 بجے تک شامل ہوسکتے ہیں،سوئمنگ کی رجسٹریشن 5000 ہزار اور باقی کھیلوں کی 2000 ہزار روپے ہوگی،رجسٹریشن کا کل سے آغاز کیا جائے گا، معلومات کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب ویب سائٹ وزٹ کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمپس اور اکیڈیمز گراس روٹ لیول پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے اور پھر ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد دیں گی،کیمپس میں شرکت کرنیوالے بچوں کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button