پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے اپنے ہی خلاف چارج شیٹ پیش کر دی ،شیری رحمن

فیصلے کوئی اور کرتا تھا تو ساڑھے 3 سال کرسی پر کیوں براجمان رہے؟موجودہ حالات کے ذمہ آپ خود ہیں‘ وزیر ماحولیاتی تبدیلی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ‘ قوت) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ہی خلاف چارج شیٹ پیش کر دی ہے،ساڑھے تین سال ملک کو تباہ کرنے کے بعد کہتے ہیں میرے پاس حکومت کا اختیار نہیں تھا،اگر آپ کی حکومت کے فیصلے کوئی اور کرتا تھا تو ساڑھے تین سال کرسی پر کیوں براجمان رہے؟اگر بے اختیار وزیراعظم تھے تو اقتدار کیوں نہیں چھوڑا؟اگر سابق آرمی چیف سوپر کنگ تھے تو ان کو تاحیات آرمی چیف رہنے کی پیشکش کیوں کی؟مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر آپ احتساب کا کریڈٹ لیتے رہے،ابھی آپ کہتے ہیں احتساب کے ادارے بھی سابق آرمی چیف کے کنٹرول میں تھے،کیا آپ بھول گئے ہیں آپ جلسوں میں مخالفین کی گرفتاری کا اعلان کرتے تھے؟ شیری رحمان نے کہا کہ اب آپ دراصل اپنی بے اختیاری کا نہیں نااہلی کا رونا رو رہے ہیں،آپ اتنے نااہل ہیں کہ اب خود تسلیم کر رہے کہ میں کٹھ پتلی وزیراعظم تھا،موجودہ حالات کا ذمہ دار کوئی اور نہیں آپ خود ہیں،آپ کی فسطائی اور بدترین حکومت آئینی طریقہ کار سے ہٹائی گئی کسی سازش کے ذریعے نہیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button