وزیرستان میں دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی پر حملہ، جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک
پشاور: شمالی وزیرستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے میں زیر حراست 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شمالی وزیرستان کی آپریشن ٹیم انتہائی اہم ملزمان کو میران شاہ سے بنوں لے جارہی تھی کہ راستے میں تھانہ میر علی بائی پاس کے قریب دہشت گردوں نے اچانک جوانوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جبکہ ہینڈ گرینڈ بھی پھینکے، جوابی کارروائی میں 04 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلے تاہم ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ارشاد اللہ عرف ابوبکرولد معصوم اللہ سکنہ مادیپ خیل نورڑ (تحریک طالبان ضراربنوچی گروپ)، عبدالرحمن ولد خان زادہ سکنہ میر علی شمالی وزیرستان (غازی فورس ظفیر الدین گروپ)، مہر دین ولد نظام الدین سکنہ ممند خیل (تحریک طالبان زرگل عرف آنکل گروپ) سے ہوئی ہے جبکہ ایک ملزم کی شناخت نہ ہوسکی۔
ہلاک شدہ دہشتگرد محکمہ انسداد دہشتگردی بنوں کو متعدد سنگین دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھےاور سیکیورٹی فورسز، پولیس پر حملوں، پولیس تھانہ کینٹ پر ہینڈ گرنیڈحملے اور کنسٹیبل افتخار کی ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی دہشت گردی کے وقوعات میں ملوث تھے، چاروں ہلاک دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کے خلاف کمبائنڈ سرچ آپریشن جاری ہیں۔