جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی،منشیات فروش گرفتار

سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پرملزم سے 01 کلو اور 120 گرام چرس برآمد

نولکھا پولیس نے کیمروں کی نشاندہی پر مشہورزمانہ ملزم عمران کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا. منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاوْن جاری رہے گا، ایس پی شہزاد رفیق

لاہور (خبر نگار)
لاہور پولیس اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر منشیات فروش لاہور پولیس اور سیف سٹیز کے نشانے پر آ گئے۔نولکھا پولیس نے کیمروں کی نشاندہی پر مشہورز مانہ منشیات فروش عمران کو منشیات سپلائی کرتے گرفتار کر لیا۔سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے ریلوے چوک کے علاقے میں مشکوک شخص کودیکھا۔ نولکھا پولیس کو فورا مشتبہ شخص کو چیک کرنے کی ہدایت دی گئیں۔دوران چیکنگ ملزمان سے 01 کلو اور 120 گرام چرس برآمد ۔ ایس پی شہزاد رفیق کا کہنا تھاکہ ملزم اپنے گینگ کے ہمراہ پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے۔گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاوؤن جاری ہے۔شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button