انٹر ٹینمنٹتازہ ترین

سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا پہلا گانا جاری

ممبئی(شو بز ڈیسک،قوت) بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا پہلا گانا ’نئیو لگدا‘ جاری کردیا۔فلم کے پہلے گانے کو بگ باس 16 کی اختتامی قسط کی شاندار تقریب میں ریلیز کیا گیا جبکہ فلم عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔گانے کو لداخ اور لیہہ کے خوبصورت مقامات پر فلمایا گیا ہے اور اس میں سلمان خان اور پوجا ہیگدے کی متاثر کن پرفارمنس نظر آتی ہے۔ہمیش ریشمیاں نے گانے کو ترتیب دیا جبکہ شبیر احمد نے اس کے بول لکھے ہیں اور کمال خان اور پلک مچھل نے اسے اپنی عمدہ آواز میں گایا ہے۔فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو سلمان خان فلم پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے اور فلم میں بالی وڈ کے ایکشن، رومانس اور ڈرامہ کا تڑکا لگایا گیا ہے۔فلم ’ کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کو رواں برس عید کے موقع پر دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button