سٹی

کنیئرڈ کالج میں منشیات کے خلاف خواتین کا کردار کے موضوع پر سیمینار

خواتین تعلیمی اداروں میں بیگ تلاشی کا عمل منشیات کی ترسیل کو روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔سید ذوالفقار حسین

کنیئرڈ کالج انتظامیہ منشیات کے خلاف بھرپور طریقے سے کام کررہی ہے

لاہور(خبر نگار)کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا ہے کہ خواتین تعلیمی اداروں میں بیگ تلاشی کا عمل منشیات کی ترسیل کو روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔ سکولوں کالجوں اور پرائیویٹ اکیڈمیوں کے طلبہ میں سافٹ ڈرگز کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے۔منشیات کے خلاف خواتین مردوں کی نسبت بہتر پیغام دے سکتی ہیں یہ بات انہوں نے کنیئرڈ کالج لاہور میں منشیات کے خلاف خواتین کا کردار کے موضوع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کا انعقاد ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب نے انٹی ڈرگ سموک سوسائٹی اور اے این ایف کے اشتراک سے کیا وائس پرنسپل پروفیسر نگہت خان نے صدارت کی۔تقریب میں ڈاکٹر شعیب ظفر وائس چیر عدیل راشد پروگرام کواڈینٹر سید محسن،ڈاکٹر کلثوم، مس عبیاہ، ڈاکٹر حریا اور مس حمنا کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت، سید ذوالفقار حسین نے کہا تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف پریونیشن کے بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیتی پروگرامز ضروری ہے۔ پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ والدین طلبہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو تربیت دی جائے گی۔ سیکورٹی گارڈز صفائی کرنے والے سٹاف، ہوسٹل وارڈن اور کینٹن سٹاف کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی یونیورسٹیوں،کالجوں اور سکولوں کے مالکان کو منشیات کے خلاف تربیت کا حصہ بنانا ہوگا۔و ائس پرنسپل پروفیسر نگہت خان نے کنیئرڈ کالج انتظامیہ منشیات کے خلاف بھرپور طریقے سے کام کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button