دلچسپ و عجیبسٹی

محکمہ جنگلی حیات کا صوبہ بھر میں غیر قانونی شکار کیخلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری ہے

بارڈر بیلٹ ایریا منڈی عثمان والا سے ذبح شدہ سامبر ہرن بر آمد۔ ملزمان کی تلاش جاری

لاہور(خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کا صوبہ بھر میں غیر قانونی شکار کیخلاف کریک ڈؤن بدستور جاری ہے اور جس کے نتیجے میں بارڈر بیلٹ ایریا منڈی عثمان والا سے سامبر ہرن پنجاب رینجرز کے خصوصی تعاون سے بر آمد اور ملزمان کی تلاش جاری۔ تفصیل کیمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع قصور امانت علی انجم کے مطابق وائلڈ لائف سٹاف ضلع قصور کو پنجاب رینجرز کے ذریعہ یہ اطلاع موصول ہوئی کہ بارڈر پر واقع گاؤں مبارک کے جھوگیاں میں ایک سامبر ہرن جو کہ کتوں نے زخمی کر رکھی ہے چند نا معلوم افراد اُسے پکڑنے کیلئے تعاقب کر رہے ہیں جس پر فوری وائلڈ لائف ٹیم روانہ کی گئی تاہم وائلڈ لائف ٹیم کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل ہی وہ لوگ رینجرز کے تعاقب کرنے پر ذبح شدہ سامبر ہرن کو چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔وائلڈ لائف سٹاف نے فوری طور پر ذبح شدہ سامبر ہرن کو اپنے قبضہ میں لے کر دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف قصور پہنچایا جہاں پر حسب ضابطہ اُسے نیلام کیا گیا۔ نیلامی کے عمل میں سات افراد نے شرکت کی تاہم حسب دستور سب سے زیادہ بولی وہندہ نعمان اکرم سے مبلغ دو لاکھ روپیہ وصول کرکے ذبح شدہ ہرن نیلام کردیگئی جبکہ ہرن کا شکار کرنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button