سٹی

ڈی جی ایل ڈی اے سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

ایلیویٹڈایکسپریس وے لاہور کا شاہکار منصوبہ‘ انفراسٹرکچر میں بہتری آئیگی‘ عامر احمد خان

لاہور( خبرنگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے چار رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ، وفد میں ایشیا ریجن سے لوئیڈ رائٹ، ڈیوڈ سے، حامد خان اور کنسلٹنٹ ممبران شامل تھے ۔وفد نے ڈی جی ایل ڈی اے سے ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان نے بتایا کہ ایلیویٹڈایکسپریس وے لاہور کا شاہکار منصوبہ ہو گا۔اس منصوبے سے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور روڈ انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔وفد نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بتایا کہ منصوبے کو ماحولیاتی اعتبار سے بہتر اور منافع بخش بنانے کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بینک ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے،ایشین ڈویلپمنٹ بینک منصوبے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔ چیف انجینئر (ون)ایل ڈی اے اسرار سعید خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔ ملاقات میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ذیشان عثمانی ،ہارون سیفی اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
فوٹوکیپشن : ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمدخان سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button