پاکستانکاروبار

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کے ہمرا ہ بابا فرید شوگر ملز کا دورہ

اوکاڑہ(نامہ نگار قوت) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کے ہمرا ہ بابا فرید شوگر ملز کا دورہ جی ایم شوگر ملز محمد جاوید اقبال کاہلوں نے شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ،گنے کی ادائیگی کی پیداوار ،مارکیٹ میں سپلائی اور سٹاک سے متعلق بریفنگ دی ۔کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے شوگر ملز کے مختلف سیکشن کا بھی معائنہ کیا انہوں نے شوگر ملز میں گنا لے کر آنے والے کاشتکاروں سے شوگر ملز عملہ کے رویہ ،گنے کی قیمت کی ادائیگی سے متعلق بھی دریافت کیا انہوں نے کہا کہ آجر اور اجیر کے درمیان خوشگوار تعلقات نہ صرف صنعتی ترقی کے لئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں بلکہ معاشی نمو کے لئے بھی ضروری ہیں پاکستان کے زرعی سیکٹر کی ترقی ،صنعتی یونٹ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں زراعت پر مبنی صنعتی دیہی سیکٹر کی ترقی و خوشحالی کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں انہوں شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں کو معیاری بیج کھاد اور تکنیکی رہنمائی کی فراہمی کو سراہا ۔ جبکہ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی کے عروج کی ضمانت ہے عصر حاضر میں جدید تعلیم اور تحقیق کا میدان ہی آگے بڑھنے کی کلید ہے ہمیں ایک روشن مستقبل کے لئے ہمیں تمام تر توانائیں تعلیم کو صرف کرنا ہے تاکہ ہم مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے قابل ہو سکیں تعلیمی ادارے طالبعلموں کی تعلیم و تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں او ر اساتذہ ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں بچوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ تعلیم دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج اوکاڑہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف ،پرنسپل کیڈٹ کالج عامر رئوف بھی ان کے ہمرا ہ تھے کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کو پرنسپل کیڈٹ کالج اوکاڑہ عامر رئوف کی تعلیمی سر گرمیوں ،غیر نصابی سر گرمیوں میں حاصل کئے گئے اہداف ،ادارہ کی فکیلٹی ،سیکیورٹی سسٹم اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کو اوکاڑہ میں کالج کے کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کیڈٹس کی شاندار کار کردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور امید کا اظہار کیا وہ مستقبل قریب میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کردار ادا کریں گے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ عام صارفین کو آٹے کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کے لئے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر 20 ہزار روپے سے زائد آٹے کے تھیلے فراہم کئے جا رہے ہیں گورنمنٹ کی طرف سے آٹے پر دی جانے والی سبسڈی اصل حقدار تک پہنچے کے لئے بھی ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آٹا سیل پوائنٹ کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے آٹے کے تھیلے کا وزن اور آٹے میں نمی کی مقدار بھی چیک کی انہوں نے کہا کہ آٹے لینے کے لئے آنے والے صارفین کی سہولیات کا خیال رکھا جائے انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی آٹے کی بلیک مارکیٹنگ زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ضلع میں ذخیرہ اندوزوں کے لئے کوئی گنجائش نہ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button