پاکستان

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر طاہر علی جاوید کی مہنگائی کے خلاف عوامی ریلی۔

شکرگڑھ کے عوامی سمندر نے عمران کے بیانیہ پر مہر ثبت کر دی ۔ یہ عوامی ریفرنڈم تھا ۔ ڈاکٹر طاہر جاوید ۔
ملک ڈیفالٹ کی جانب بڑھ رہا ہے، عمران خان ہی اسکو بچا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر طاہر جاوید
عمران نے قوم کی خاطر دو صوبائی حکومتوں کی قربانی دی، فوری الیکشن پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔ سابق صوبائی وزیر

سابق صوبائی وزیر صحت اور پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے شکرگڑھ میں منعقدہ تاریخی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عوامی سمندر نے عمران خان کے بیانیہ پر عوامی مہر ثبت کر دی،یہ شکرگڑھ میں عوامی ریفرنڈم تھا۔ اسوقت پاکستان میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے کاروبار تباہ ہو رہا ہے اور عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی گئی ہے۔ ملک ڈیفالٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ صرف اور صرف عمران خان ہی پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سنبھال سکتا ہے ۔ ڈاکٹر طاہر جاوید نے کہا کہ عمران خان نے عوام کی خاطر دو صوبوں میں اپنی حکومتوں کو قربان کیا، فوری الیکشن ہی پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہیں۔ الیکشن میں جتنی بھی تاخیر کی جائے ملک اتنا ہی پیچھے چلا جائے گا۔ریلی شکر گڑھ کے سٹی سٹیڈیم سے شروع ہوکر نعمت کیڈٹ کالج ترکھانہ پر اختتام پذیر ہوئی، جسکی قیادت پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید ، سابق ڈسٹرک ناظم ڈاکٹر نعمت علی جاوید، اور سابق ایم ایل اے ڈاکٹر فوزیہ جاوید نے کی۔ ریلی کے شرکا نے13کلومیٹر کا راستہ طے کیا جس مین400گاڑیاں، 1000 سے زائید موٹرسائیکیں اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس عوامی ریلی میں کاشتکاروں، مذدوروں، طلبہ تنظیموں،وکلا، اساتذہ تنظیموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button