قراۃ العین میمن نے ڈی ایم ڈی آپریشن کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
تمام پروگرام ڈائریکٹرز نے ڈی ایم ڈی آپریشن کو تعلیمی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
لاہور (خبر نگار) قراۃالعین میمن نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ آپ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی سینئر رُکن ہیں۔ ڈی ایم ڈی (آپریشن) کا چارج سنبھالنے سے قبل قراۃالعین میمن بطور ایڈیشنل سیکرٹری (سٹاف) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔آپ نے ڈی ایم ڈی (آپریشن) کا چارج سنبھالنے کے بعد سینئر افسران سے ملاقاتیں کیں اور دفاتر کا دورہ کیا۔ میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر (FAS)ثمینہ نواز، ڈائریکٹر (EVS)افتخار احمد ربانی، ڈائریکٹر (NSP)کرنل (ر)اطہر رؤف اور ڈائریکٹر (QAI) شفیق احمد نے ڈی ایم ڈی آپریشن کو تعلیمی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔پروگرام ڈائریکٹر ز نے ڈی ایم ڈی آپریشن کو روشن تھل منصوبہ، منسوخ شدہ سکولوں کی جگہ نئے سکول کھولنے کے نئے فیز، چولستان کمیونٹی سکول، چولستان موبائل سکول، اساتذہ کی ٹریننگز، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ، پیف پارٹنر ز کے پیمنٹ کے نظام، سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم، پیف کے مانیٹرنگ کے نظام اور دیگر اہم امور پر تفصیل سے بتایا۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈی (آپریشن) قراۃالعین میمن نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پیف ٹیم کے تجربے سے تعلیمی منصوبوں کوجانفشانی سے مزید آگے بڑھایا جائے گا اور صوبہ پنجاب میں آؤٹ آف سکول بچوں کو پیف کے تعلیمی دھارے میں لایا جائے گا تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیف تعلیمی میدان میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے اور پیف کے تعلیمی منصوبوں کے ذریعے صوبہ پنجاب کے ایسے علاقوں میں سکول کھولے گئے ہیں جہاں پہلے سے کوئی سرکاری اور پرائیویٹ سکول موجود نہ تھا۔