جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پربدمعاشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

امروز مختلف کارروائیوں کے دوران 24 بدمعاش گرفتار

شریف شہریوں کو کسی صورت بدمعاشوں کے ہاتھوں یرغمال بننے نہیں دیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی

لاہور(خبر نگار، کرائم رپورٹر)
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پرلاہور پولیس کابدمعاشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گذشتہ روز مختلف کارروائیوں کے دوران 24 بدمعاش گرفتار کئے گئے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 08، کینٹ 05، سٹی 04،سول لائنز 04 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 03 بدمعاش گرفتار کئے گئے۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شریف شہریوں کو کسی صورت بدمعاشوں کے ہاتھوں یرغمال بننے نہیں دیں گے۔خوف و ہراس پھیلانے والے عناصرکو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز غنڈہ گردی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button