انٹر نیشنلتازہ ترین
سمندری طوفان میکسیکوسے ٹکرا گیا؛ 27 افراد ہلاک
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں 270 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والے سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
تیز ہواؤں کے جھکڑ کے باعث درخت اکھڑ گئے۔ گھروں اور ہوٹلوں کی چھتیں اُڑ گئیں۔
سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ 4 افراد لاپتا ہیں۔
امدادی کاموں کے دوران 27 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔