
ماہ اکتوبر کے دوران950منشیات فروش گرفتار،مقدمات درج
لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ شہرِ لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے پرُ عزم ہیں۔ڈویژنل ایس پیز کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہری منشیات بیچنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں تا کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ ماہ اکتوبر کے دوران لاہورپولیس آپریشنز ونگ نے 950منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں 946مقدمات درج کئے۔ملزمان کے قبضہ سے 656کلو85 گرام چرس،07کلو گرام سے زائد ہیروئن، 5کلو803گرام آئس جبکہ 08ہزار758لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ایس ایچ اوز منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ ناقص کارکردگی کے حامل ایس ایچ اوز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔







