لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں ملتان سلطانز کی ٹیم کو دوسرے میچ سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔
پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کا منہ دیکھنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے محروم ہوگئی ہے۔
لاہور قلنڈرز کے خلاف ابتدائی میچ کے دوران شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ آئی تھی، جس کے اسکین کے بعد معلوم ہوا کہ فریکچر ہے جس کیلئے انہیں سرجری کروانا پڑے گی۔
فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے تصدیق کی ہے کہ وہ انجری کے باعث پی ایس ایل کے رواں سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کی ٹیم آج اپنا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف کھیلے گی۔
Shahnawaz Dahani has been ruled out of #HBLPSL8 due to a fractured index finger in his bowling hand. We wish him a speedy recovery and hope to see him back with the team soon! pic.twitter.com/O7HqNGClzB
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 15, 2023