پاکستانسٹی

جمہوریت کے استحکام میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے ،ابراہیم حسن مراد

سرکاری خزانے سے تنخواہ ، گاڑی و دیگر مراعات نہیں لے رہا

پارکنگ کمپنیوں کی سائیٹس آئوٹ سورس کرنے کا منصوبہ ہے ، نگران وزیر بلدیات

نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد نے کہا ہےکہ جمہوریت کے استحکام میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے اوربہتر گورننس کے لیے میڈیا کی معاونت بہت ضروری ہے۔ وہ بدھ کے روز منسٹرز بلاک میں لوکل گورنمنٹ کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کر رہے تھے۔ ابراہیم حسن مراد نے محکمہ بلدیات کی کارکردگی اور خدمات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہے کہ محکمہ کے اندر زیادہ سے زیادہ بہتری لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پیدائش، وفات اور شادی سرٹیفکیٹ کے حصول میں عوام کو کافی مشکلات ہیں اور عام شکائت ہے کہ ںشہریوں سے سو روپے فیس کی بجائے دو دو ہزار روپے لیے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ میں نے مجاز افسران کو ہدائت کی ہے کہ اس نظام کو ڈیجیٹائز کرکے خدمات شہریوں کی دہلیز پر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سرکاری خزانے سے تنخواہ، گاڑی اور دیگر مراعات نہیں لے رہا کیونکہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کرنا چاہتا ۔ابراہیم حسن مراد
نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی بھی یہی ہدائت ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو ہفتے میں ہر ڈویژن کا دورہ کر کے وہاں بھی بہتری کے لیے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز منسٹر شکایات سیل کا اجراء کر رہے ہیں جس میں فری ہیلپ لائن پر پنجاب کے کسی بھی حصے سے شکائت ہوسکے گی اور ان شکایات کے ازالے کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ بہتر کارکردگی کے لیے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم بھی شروع کیا ہے جس کے تحت دو ھفتے میں افسران کو 117 اہداف دیے گئے ہیں ۔ ان اہداف پر عملدرآمد کے لیے خود نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو تاریخ میں بہترین صفائی کا ٹاسک دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شہروں کے دیر پا ماسٹر پلان بنانے اور گرین ایریا کی شرح بڑھانے کی ضرورت یے۔ابراہیم مراد نے کہا کہ پارکنگ کمپنیوں کی سائٹس آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ ہے اور ماڈل قبرستانوں میں تدفین کے اخراجات دس ہزار سے کم کر کے ساڑھے تین ہزار کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں محکمہ بلدیات کی عوامی مفاد کی سکیموں کے لیے فنڈز جلد جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش یہی ہے کہ
عوام کی دعائیں لے کر جائیں۔
صحافیوں نے محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button