
ایڈوائزری کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے، کانگو وائرس سے ایک ڈاکٹر شکراللہ بلوچ کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔
کانگو وائرس عمومی طور پر جانوروں کے ذریعے انسان میں منتقل ہوتا ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز وعوام حفاظتی اقدامات اپنائیں۔
مشتبہ یا تصدیق شدہ کیسز کو فوری طور پر مخصوص آئسولیشن کمروں میں علیحدہ کریں۔
ایڈوائزی میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال یا وارڈ میں خون اور جسمانی رطوبتوں کو سنبھالنے کے لیے معیاری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔







