
پاک فوج، پولیس اور تمام سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے یکجان ہیں، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی
لاہور (خبر نگار)
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں وادی تیراہ خیبر کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب ہوئی جس میں منیجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس نے سٹاف کے ہمراہ شہدا کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔تقریب میں آپریشن کمانڈر آئی سی تھری، تمام یونٹس کے سربراہان نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اپنی ٹیم کے ہمراہ بہادری سے دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہوئے۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس کا کہنا تھاکہ پاک فوج، پولیس اور تمام سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے یکجان ہیں۔شہداء کی عظیم قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔







