مارول اسٹوڈیوز کے صدر نے ’اسپائڈر مین 4‘ کا اعلان کر دیا
نیویارک(شو بز ڈیسک،قوت) مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج نے تصدیق کی ہے کہ اسپائڈر مین 4 کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور جلد فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مارول اسٹوڈیو کے صدر کیون فیج نے ایک حالیہ انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ چوتھی ’اسپائیڈر مین‘ سیریز لکھی جا رہی ہے۔کیون فیج نے اسپائڈر مین 4 کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ’میں صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ ہمارے پاس کہانی موجود ہے ہمارے پاس اس کے لیے بڑے آئیڈیاز ہیں اور ہمارے لکھاری کہانی لکھ رہے ہیں ‘۔ساتھ ہی مارول اسٹوڈیوز کے صدر نے ’اسپائڈرمین 4‘ میں اسٹار ٹام ہالینڈ کی ایک مرتبہ پھر بطور مشہور کردار ’پیٹر پارکر‘ واپسی کا بھی عندیہ دیا۔مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیگ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈیڈ پول 3 ایک (R Rated) فلم ہوگی جبکہ مشہور فلم ’بلیڈ‘ کی عکسبندی بھی جلد شروع کی جائے گی۔یاد رہے کہ اسپائڈر مین اسٹار ٹام ہالینڈ کی تیسری سیریز ’اسپائیڈر مین: نو وے ٹو ہوم‘ اب تک کی سب سے بڑی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی۔