سٹی

تین روزہ فیض فیسٹیول کا انعقاد17تا 19فروری الحمرا مال روڈ پرہوگا

3روزہ فیض فیسٹیول 2023 میں 18 پرفارمنسز اور 32ادبی نشستیں ہوںگی

تین روزہ فیض فیسٹیول میں 100سے زائد ملکی و غیر ملکی وفود شریک ہونگے
…. کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا
لاہور (خبر نگار) ”گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے“شہر ادب لاہور اور فیض فاونڈیشن کے تحت تین روزہ فیض فیسٹیول کا انعقاد17تا 19فروری الحمرا مال روڈ پرہوگا۔کل افتتاحی تقریب ہوگی۔ کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پروگراموں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ اس موقع پرکمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے کہا کہ 3روزہ فیض فیسٹیول 2023 میں 18 پرفارمنسز اور 32ادبی نشستیں ہوںگی۔ فیسٹیول میں 100سے زائد ملکی و غیر ملکی وفود شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ 5 تا 12 مارچ 2023 جشن بہاراں میں بھی فیض کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور می ساتویں فیض فیسٹیول میں پرفارمنگ آرٹ اور میوزیکل پروگرام بھی ہونگے جس میں نامور فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت فیض گھر میں فیض فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سلیمہ ہاشمی، منیزہ ہاشمی، عدیل ہاشمی، سید علی عباس بخاری، میاں وحید الزمان، امیر علی قریشی سمیت دیگر افسران و فیض فاونڈیشن کے ارکان نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button