سٹی

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں خطاطی کی نمائش کا انعقاد

ایگزیکٹوڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی نے نامور آرٹسٹ عرفان احمد کے ہمراہ نمائش کا افتتاح

نمائش میں سہ ماہی خطاطی ورکشاپ میں تربیت پانے والے نوجوانوں کا بنایا ہوا کام آویزاں کیا گیا۔
قلیل مدت میں بے پناہ مہارت سے خطاطی کرنا ہمارے نوجوانوں کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔ سربراہ الحمراء
میں اتنا اچھا کام کرنے پر نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ذوالفقارعلی زلفی
نامور آرٹسٹ عرفان احمد ٗ کو کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ ذوالفقار علی زلفی
خطاطی کی کلاس کو الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی باقاعدہ کلاسز میں شامل کر لیا گیا۔ ترجمان الحمراء
ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل اور ڈسپلے آفیسر نوین روما بھی موجود تھے۔
لاہور(خبر نگار) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ ٗ الحمراء جوانوں کو آگے بڑھنے کا جذبہ عطا کرتا ہے، فن سیکھنا کے لئے درکار ماحول ٗ الحمراء ہی میں دستیاب ہے،ان خیالات کا اظہار ذوالفقار علی زلفی نے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں سہ ماہی ورکشاپ مکمل کرنے والے نوجوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ذوالفقا ر علی زلفی نے کہا کہ قلیل مدت میں بے پناہ مہارت سے خطاطی کرنا ہمارے نوجوانوں کی دلچسپی کا ثبوت ہے،میں اتنا اچھا کام کرنے پر نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،نامور آرٹسٹ عرفان احمد ٗ کو کاوشوں کو سراہتے ہیں۔قبل ازاں ایگزیکٹوڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی نے نامور آرٹسٹ عرفان احمد کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں سہ ماہی خطاطی ورکشاپ میں تربیت پانے والے نوجوانوں کا بنایا ہوا کام آویزاں کیا گیا۔خطاطی کی کلاس کو الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی باقاعدہ کلاسز میں شامل کر لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل اور ڈسپلے آفیسر نوین روما بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button