سٹی

پیف ٹیم کے تجربے سے استفادہ کیا جائے گا۔ چیئرمین پیف

لاہور(خبر نگار )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کی پالیسی پر تحقیقی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ادارے کی ٹیم اور تمام افسران بہترین کام سر انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نئے تعینا ت ہونے والے چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر سعید شفقت نے پیف کے پہلے باضابطہ دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی اور دیگر اعلیٰ افسران نے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین پیف کا استقبال کیا۔ چیئرمین پیف ڈاکٹر سعید شفقت نے مزید کہا کہ ادارے کی فلاح اور ترقی کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا اور پیف کی پوری ٹیم کے تجرے سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔
اس موقع پر ایم ڈی پیف منظر جاوید علی نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم ڈی پیف کا کہنا تھا کہ پیف کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ورلڈبنک کے پروجیکٹ GRADESکے لیے پیف کو منتخب کیا گیا ہے اور اس پروجیکٹ کے ذریعے نئے سکول کھولے جائیں گے اور مزید 5لاکھ بچوں کو تعلیم فراہم کی جائے گی۔ ایم ڈی پیف نے چیئرمین پیف کو روشن تھل منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تھل کے اضلاع جھنگ، میانوالی، بھکر، لیہ اور خوشاب کی منتخب یونین کونسلز میں 300نئے سکول کھولے جائیں گے۔ ایم ڈی پیف نے چیئرمین پیف کو اساتذہ کی ٹریننگز کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔ ایم ڈی پیف نے چولستان کمیونٹی سکول، چولستان موبائل سکول، پیف کے مانیٹرنگ نظام، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ، پیمنٹ میکنزم،سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم اور دیگر اہم امور پر بھی چیئرمین پیف کو تفصیل سے بتایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button