سٹیصحت

”ہیمکون2023 ” پاکستان سوسائٹی آف ہیماٹولوجی کی سلور جوبلی کانفرنس ہے

ہیموٹولوجی کاعنوان میرے دل کے بہت قریب ہے،پیتھالوجی کی دنیامیں ہیموٹولوجی ایک انتہائی اہم سب سپیشلٹی ہے

تھیلیسیمیاء کی بیماری مریض کے ساتھ ساتھ گھروالوں کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے،بون میروٹرانسپلانٹ ہی تھیلیسیمیاء سے بچاؤکاواحدحل ہے
پنجاب میں انسانی صحت کے دشمن عطائیوں کے خلاف گرینڈآپریشن کررہے ہیں
پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں میں ریسرچ کوپروان چڑھانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور(خبر نگار) نگران وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاویداکرم نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس ہیمکون 2023 کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس کا انعقاد پاکستان سوسائٹی آف ہیماٹولوجی کی جانب سے کیا گیا۔اس موقع پر رجسٹرار یوایچ ایس پروفیسرنادیہ نسیم، ڈاکٹرآصف نوید، پروفیسرامجد، ڈاکٹرنتاشا، ڈاکٹرہارون خان، ڈاکٹربشریٰ راشد، غیر ملکی ماہرین میں ڈپٹی کمشنر کالج آف امریکن پیتھالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر ایرون ہان، کنسلٹنٹ ہیماٹولوجسٹ وٹنگٹن ہاسپٹل یوکے ڈاکٹر فرخ شاہ، یونیورسٹی آف میلان اٹلی کی پروفیسر ماریا ڈومینیکا کیپلینی، رائل مرسڈن ہاسپٹل لندن کی پروفیسر میری تاج، گلن کلائیڈ ہاسپٹل یوکے کے ڈاکٹر عبدالمنان، میک ماسٹر یونیورسٹی کینیڈا کی پروفیسر کیتھرین ہیورڈ، ہیلتھ نیٹ ورک امریکہ کے ڈاکٹر سلمان فضل ایم ڈی اینڈرسن اور کینسر سینٹر یو ایس اے کے ڈاکٹر مظفر قزلباش نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے خطاب کیا۔اس موقع پر رجسٹرار یو ایچ ایس پروفیسر نادیہ نسیم، صدر پی ایس ایچ پروفیسر ڈاکٹر سلمان این عادل اورچیئرپرسن ہیمکون2023 ڈاکٹر محمد آصف نوید نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔کانفرنس 7سیشنز پر مشتمل ہے، 12ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔کانفرنس میں ریڈ اینڈ وائٹ بلڈ سیل ڈس آرڈرز، بون میروفیلئر سنڈروم، پلیٹلٹس پر سیشن رکھے گئے ہیں۔ٹرانسفیوژن میڈیسن،بون میرو ٹرانسپلانٹ اور لیبارٹری ہیماٹالوجی پر بھی سیشن ہوں گے۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ”ہیمکون2023 ” پاکستان سوسائٹی آف ہیماٹولوجی کی سلور جوبلی کانفرنس ہے۔ہیموٹولوجی کاعنوان میرے دل کے بہت قریب ہے۔پیتھالوجی کی دنیامیں ہیموٹولوجی ایک انتہائی اہم سب سپیشلٹی ہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں میں ریسرچ کوپروان چڑھانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔پاکستان میں مرداورخصوصاًخواتین کو اینیمیا کاسامنارہتاہے۔ہمارے معاشرے میں خون کی کمی پوری کرنے کے حوالہ سے آگاہی پھیلانے کی اشدضرورت ہے۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ حکومت سندھ نے شادی سے قبل لڑکے اورلڑکی کی سکریننگ کاقانون منظورکرلیاہے۔پنجاب میں سکول ہیلتھ ریفارمزکی بہت ضرورت ہے۔ تھیلیسیمیاء کی بیماری مریض کے ساتھ ساتھ گھروالوں کیلئے بھی انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے۔بون میروٹرانسپلانٹ ہی تھیلیسیمیاء سے بچاؤکاواحدحل ہے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ پنجاب میں انسانی صحت کے دشمن عطائیوں کے خلاف گرینڈآپریشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ادویات کی 90 فیصد کمی دور ہوگئی ہے۔صحت کارڈ سکیم جاری رہے گی، امیروں کو سکیم سے نکال دیں گے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مہمانوں کے درمیان یادگاری شیلڈزبھی تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button