پاکستانتازہ ترین

پرویز الٰہی کیخلاف بادی النظر میں مقدمہ بنتا ہے، رانا ثنا اللہ

یہ معاملہ مزید آگے بڑھتا ہے تو اس کو جوڈیشل کمیٹی کے پاس بھیجا جائے گا تاکہ عدلیہ کے ادارے کا احترام محفوظ رہے‘ عمرانی ٹولے نے قانون کا مذاق بنا رکھا ہے‘ وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

لاہور(سٹاف رپورٹر‘ قوت ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی مبینہ آڈیو لیک پر کہا ہے کہ ایف آئی اے کو وزارت قانون سے آڈیو لیک کے معاملے پر رائے لینے کی ہدایت کی ہے اور پرویز الہیٰ کے خلاف بادی النظر میں مقدمہ درج کرنا بنتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کیا جائے اور پرویز الہیٰ کو گرفتار کرکے اس معاملے کی تحقیقات کی جائے، آڈیو کی فرانزک میں شواہد ان کے خلاف ملے تو مقدمہ درج ہوگا۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اگر یہ معاملہ مزید آگے بڑھتا ہے تو اس کو جوڈیشل کمیٹی کے پاس بھیجا جائے گا تاکہ عدلیہ کا ادارے کا احترام محفوظ رہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ عمرانی ٹولے نے انصاف اور قانون کا مذاق بنا رکھا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عدالت میں پیش ہونے کا وعدہ کرتے ہیں لیکن پیش نہیں ہوتے۔ کہا ہے کہ ججز نے بار بار کہا عمران خان کے پیش ہونے تک ریلیف نہیں ملے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے وعدہ کرکے بھی انہیں پیش نہیں کیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہلے ان لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر چڑھ کر ملک، قوم اور معیشت برباد کی اور اب سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کی ہوئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button