انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

ایٹمی پروگرام پر ڈیل کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان

ہتھیاروں کی فروخت کی رپورٹس بے بنیاد ہیں، ایٹمی پروگرام پر بات چیت کسی ایجنڈے کا حصہ نہیں، روس اور امریکہ دبائو کی کہانی پرانی ہے،ممتاز زہرا بلوچ ترجمان دفتر خارجہ

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا بھارت کا غیرقانونی اقدام ہے، سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ،ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد (بیور و رپورٹ‘ قوت ) پاکستان نے ایٹمی پروگرام پر ڈیل کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ایٹمی پروگرام پر بات چیت کسی ایجنڈے کا حصہ نہیں، یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت کی رپورٹس بے بنیاد ہیں،مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا قابض بھارتی حکام کا غیرقانونی اقدام ہے ۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ انقرہ میں ترک صدر سے ملاقات میں پاکستان کی طرف سے اظہار تعزیت کریں گے، پاکستان اب تک شام اور ترکی کے لیئے امدادی اشیا کی کئی کھیپ روانہ کر چکا ہے، ایک پاکستانی شہری نے نام ظاہر کئے بغیر ترکی میں امدادی کارروائیوں کے لئے 30 ملین ڈالر کا عطیہ کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت آج جرمنی جائیں گے، وزیر خارجہ اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر میونخ سیکورٹی کانفرنس کا دورہ کریں گے ،جرمنی کے بعد وزیر خارجہ لیتھوینیا اور ہنگری کا بھی دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی اے ای اے کی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ڈیل کی اطلاعات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی پروگرام پر بات چیت کسی ایجنڈے کا حصہ نہیں، پاکستان سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت کی رپورٹس بے بنیاد ہیں، سائفر کے معاملے پر مزید بات نہیں کرنا چاہتے ، آئی اے ای اے سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے منسلک ہے، آئی اے ای اے کا مینڈیٹ سویلئین ایٹمی ٹیکنالوجی تک محدود ہے، آ ئی اے ای اے کا مینڈیٹ سویلئین ایٹمی ٹیکنالوجی تک محدود ہے۔ چشمہ پلانٹ سمیت ڈی جی آئی اے ای اے نے ایٹمی ٹیکنالوجی سے منسلک اداروں کا دورہ کیا، چینی حکام نے کئی ماہ چینی خلائی اسٹیشن پر رکھے گئے پاکستانی بیج پاکستانی حکام کے حوالے کیے ہیں،خلائی سفر کے اثرات پر تحقیق سے پاکستانی زرعی سائنسدانوں کو بہتر بیج کی تیاری میں مدد ملے گی،پاکستانی فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیوں کو قانونی قرار دئیے جانے کی مذمت کرتا ہے،18 فروری کو سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی سولہویں برسی ہو گی، سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 40 پاکستانی شہریوں کی شہادت ہوئی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button