اسلام آباد: ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے وکیل کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات شروع کردی، فرانزک میں آڈیو اصل ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے آڈیو لیک کے معاملے میں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی اجازت دے دی جس کے بعد ایف آئی اے نے لیک آڈیوز کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی۔
پرویز الہی اور ان کے وکیل کی سامنے آنے والی آڈیوز کے فرنزک کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان آڈیوز کو فرانزک کے لیے لاہور بھجوایا جائے گا۔
آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی، فرانزک رپورٹ وزرت داخلہ کو فراہم کی جائے گی اور اصلی ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔