
انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز میںپنجاب کے تمام کوچز کو تربیت دی جارہی ہے اور اس سے پرائیویٹ کوچز بھی فائدہ اٹھارہے ہیں، ڈاکٹر آصف طفیل
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی صدارت میںانسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب کا اہم اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز میںپنجاب کے تمام کوچز کو تربیت دی جارہی ہے اور اس سے پرائیویٹ کوچز بھی فائدہ اٹھارہے ہیں 2کامیاب تربیتی سیشن کے بعد اب مارچ کے پہلے ہفتہ میں تیسرے تربیتی کورس کے انعقاد کی کوشش کررہے ہیں ، اس پیج میں 35کوچز کو ماسٹر ٹرینرز تربیت دیں گے، انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب میں اب لیول 2کورس بھی کروائے جائیں گے، جو کوچز لیول ون پاس کرچکے ہیں لیول 2کورس کیلئے ان سے تحریری امتحان لیا جائے گا، کامیاب امیدوار لیول 2کے تربیتی کورس کرسکیں گے ، انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب سپورٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ، اجلاس میں پرنسپل چاند پروین ، ڈپٹی ڈائریکٹرظہوراحمد ، چیف انسٹرکٹرمحمد حفیظ بھٹی، ایڈمن آفیسر ناصر ملک اور انسٹرکٹرز شائستہ قیصراور ساجد علی بھی موجود تھے






