پاکستان

ظالم حکمرانوں نے مہنگائی کا جن متوسط اور غریب گھرانوں مسلط کردیا ہے۔

بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے آٹا، چینی، گھلی، سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔

ملک کا غریب فاقوں اور خدکشیاں پر مجبور جبکہ کرپٹ حکمران طبقہ اور بے لگام بروکریسی کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔
پوری قوم جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دے ملک میں قرآن و سنت کے بابرکت نظام سے ترقی اور خوشحالی لائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ، ڈپٹی سیکرٹر ی لاہور عامر نثار خان، امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 171 عدنان مصطفی چھٹہ کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب
لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری لاہور عامر نثار خان نے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 171 عدنان مصطفی چھٹہ نے حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں، پیٹرول، بجلی گیس اور منی بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتیہوئے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے مہنگائی کا جن متوسط اور غریب گھرانوں مسلط کردیا ہے۔ غریب گھرانے کے افراد کا جینا محال ہو گیا۔آئی ایم ایف کی ایما پر عوام پر مسلط کیے گئے منی بجٹ میں 170 ارب روپے کے ظالمانہ ٹیکسز نے غربیوں کی کمر توڑ دی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،بجلی گیس کے اضافہ کے ساتھ روزمرہ اشیائے ضروریہ میں ہوشر با اضافہ سے عوام پریشان،مرغی کا گوشت 650،بیف 700،مٹن 1700،گھی درجہ اول 680،درجہ دوم گھی 580روپے تک جاپہنچی ہے جبکہ دالیں،سبزیاں اور پھلوں کے نرخوں میں بھی 20سے 30روپے تک اضافہ ہو گیا۔ بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتوں اضافہ اثرات مزید چند روز تک مہنگائی میں مزید اضافہ کریں گے۔ قائدین نے مزید کہا کہ بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے آٹا، چینی، گھلی، سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔ ملک کا غریب فاقوں اور خدکشیاں پر مجبور جبکہ کرپٹ حکمران طبقہ اور بے لگام بروکریسی کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ پی ٹی آئی کو اقتدار ملا تو اس نے 4 سال صرف یہ کہنے میں ضائع کردیے کہ ہم ن لیگ کا ڈالا ہوا گند صاف کررہے ہیں، اب پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کا بھی یہی ترانہ ہے، حقیقت یہ ہے کہ تینوں نے گند ڈالا، جماعت اسلامی ہی حقیقی صفائی مہم شروع کرے گی، ملک کو کرپشن اور سودی معیشت سے نجات دلائے گی۔ عوام جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دے ملک میں قرآن و سنت کے بابرکت نظام سے ترقی اور خوشحالی لائیں گے۔ عوام کو ریلیف فراہم کریںگے اور امیر غریب کیلئے تمام قوانین برابر ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button