پی ڈی ایم کا ٹولہ اپنی عیاشیاں پوری کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے عوام کا خون نچوڑنے والی کڑی شرائط پر قرض لے رہاہے
لاہور(خبر نگار)فوکل پرسن برائے ٹریڈرز پاکستان عمران خان ناصر سلمان اور فوکل پرسن برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی وجہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ پی ڈی ایم کا ٹولہ اپنی عیاشیاں پوری کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے عوام کا خون نچوڑنے والی کڑی شرائط پر قرض لے رہاہے۔ جس عوام کے لئے جینا تو دور کی بات مرنا بھی مشکل ہوجائے گا۔چیئرمین عمران خان کے عوام کو ریلیف دینے والے تمام منصوبے ختم کئے جارہے ہیں جن میں صحت کارڈ، اساس پروگرام،لنگرخانے جیسے پر وگرام بھی ختم کر دیئے گئے ہیں۔ جو انتہائی قسم پرسی کی زندگی گزارنے والے انہتائی پست طبقے کے لئے بنائے گئے تھے۔ الیکشن میں عوام ان سے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں گے۔ملک کو قوم کی واحد امید اور ہماری ریڈلائن عمران خان ہے۔ جس کو سیاست اور الیکشن میں میں تو ہرا نہیں سکے۔ اب جھوٹے مقدموں اور گرفتاریوں سے ڈرا کر ملک سے بھگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ عمران خان نا ڈرنے والا ہے نا جھکنے والا ہے۔ کسی نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تواسے ہماری لاشوں پر سے گزرنا ہوگا۔ ان کا گرفتاریوں کو شوق ہم پورا کریں گے۔ لاکھوں افراد عمران خان کے ایک اشارے پر جیلیں بھرنے کیلئے تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 155سے امیدوار ناصرسلمان کی رہائشگاہ پر منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکرز کنونشن میں، جمشید اقبال چیمہ، رانا مقصود, مرکزی رہنما پی ٹی آئی بلال اعجاز,میاں احسان الحق ایڈووکیٹ, ملک امانت علی, ملک رضوان, رانا طارق, اسد عزیز عنصر چوہدری ھجویری کیڈٹ سکول, حبیب سرور, علی عباس فرزند بابا گلا,, مجاہد شاہ, راجہ شبیر وارڈ 3,راجہ شہزاد جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کینٹ ٹاؤن, قاسم فوجی, شاھد گورکھا, ندیم چکیاں, آصف خان وارڈ 4,شہزاد بھٹی UC 202,وحید ستار وارڈ 1,آفتاب ظفر UC 205,ملک شہزاد UC 204,راوحیدر UC 206,غازی امان اللہ UC 203,چوہدری اکبر UC 206,ملک سیلم وارڈ 1,ریاض صاحب وارڈ 10،پرویز رندھاوا UC 201,وہاب خان UC 201,یوسف لودھی UC 205,اقبال قصوری UC 205,ملک زاہد UC 202،آفتاب ظفر UC 205,ملک شہزاد UC 204,راوحیدر UC 206,غازی امان اللہ UC 203,چوہدری اکبر UC 206,ملک سیلم وارڈ 1,ریاض صاحب وارڈ 10،میڈم فاطمہ UC 203,،خالد سندھو کواڈینٹر شادی ہال ایسوسء ایشن,حافظ انور بابر, ملک تنویر, محمد شبیر, ملک ارم, حبیب بھاء، امجد گولڈن سٹیج سیکرٹری,سمیت سینکڑوں ورکرز نے شرکت کی۔۔اس موقع پرچیرمین تحریک انصاف پاکستان عمران خان کی کال پر ہونے والے جیل بھرو تحریک کنونشن میں ناصر سلمان کی جانب سے سیاسی ورکروں سے حلف بھی لیا گیا تمام سیاسی ورکر رضا کارانہ طور پر اجتماعی طور پر ملکی و پارٹی کے مفاد کی خاطر گرفتاریاں دیں گے