پاکستانکاروبار

پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بارے ہنگامی اجلاس

لاہور (خبر نگار)
پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بارے سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب محمد مسعود انور نے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔ اجلاس میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بارے تجاویز زیرِ غور لائی گئیں۔ سیکرٹری لائیو سٹاک کی خصوصی کاوش سے پولٹری ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں کمی پر آمادگی ظاہر کردی۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور کا کہنا تھا کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی کو سراہتے ہیں ۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے رمضان المبارک میں خصوصی فئیر پرائس شاپس لگائی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے قیمتوں میں کمی کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں نیز پولٹری انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اجلاس میں محکمانہ افسران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button