
نیشنل ہاکی سٹیڈیم کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ ہماری انٹرنیشنل ہاکی بحال ہو، اس پر کروڑوں روپے کی گرانٹ خرچ کی گئی ہے آج اس کا نتیجہ ہے ڈچ ہاکی کلب کی ٹیم پاکستان میں آکر کھیل رہی ہے، ڈاکٹرا ٓصف طفیل سپورٹس بورڈ پنجاب قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، اس لئے FIHسے سرٹیفائیڈ نئی ٹرف بچھائی گئی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پہلے میچ میں ہائرایجوکیشن کی ٹیم نے ڈچ ٹیم کو 2-1سے شکست دی ہے، دوسرا میچ 21فروری کونیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ آج خوشی کا مقام ہے کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں او ایچ سی بلی ڈچ ہاکی کلب ہالینڈ کی ٹیم اور پاکستان ہائرایجوکیشن ٹیم کے درمیان میچ ہوا ہے اور یہ خوش آئند ہے کہ ہاکی سٹیڈیم میں نئی انٹرنیشنل ایف آئی ایچ کی جانب سے سرٹیفائیڈ ٹرف پر میچ ہوا ہے، ہاکی سٹیڈیم کو بھی انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ ہماری انٹرنیشنل ہاکی بحال ہو اس لئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کروڑوں روپے کی رقم خرچ کی ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں اور ہمارا قومی کھیل ترقی کرے، آج ہالینڈ کے کھلاڑیوں کو لاہور نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلتا دیکھ کر مسرت ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈچ ہاکی کلب ہالینڈ اور ہائرایجوکیشن پاکستان کے درمیان میچ کے موقع پر کیا ہے، اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس عثمان انور، ڈی آئی جی محبوب اسلم، ڈی آئی جی اطہر اسماعیل،ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر،ڈی ایس پی مسعود الرحمان،اعزازی ڈچ کونسل جنرل اسماء حامد،اولمپئن خواجہ جنید، شہباز سینئر، توقیر ڈار،منظور الحسن، طارق عمران، اجمل خان لودھی، خالد بشیر اور ہالینڈ ایمبیسی کے حکام اورشائقین ہاکی کی بڑی تعدادبھی اس موقع پر موجود تھی،20سال بعد کسی غیر ملکی خاص طور پر یورپ کے کلب کی ٹیم پاکستان میں کھیل رہی تھی، آئی جی پولیس عثمان انوراور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سوینئرزدیئے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل کوآئی جی پولیس عثمان انور نے سوینئر دیا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تاریخی موقع ہے سپورٹس بورڈ پنجاب قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا،نیشنل ہاکی سٹیڈیم کو اپ گریڈ بھی اس لئے کیا گیا ہے کہ ہماری ہاکی ترقی کرے اس لئے FIHسے سرٹیفائیڈ نئی ٹرف بچھائی گئی، نیشنل ہاکی سٹیڈیم کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اس پر کروڑوں روپے کی گرانٹ خرچ کی گئی ہے آج اس کا نتیجہ ہے ڈچ ہاکی کلب کی ٹیم پاکستان میں آکر کھیل رہی ہے ڈچ ہاکی کلب اور ہائرایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلے میچ میں ہائرایجوکیشن کی ٹیم نے ڈچ ٹیم کو 2-1سے شکست دی ہے، سینکڑوں شائقین ہاکی نے میچ دیکھا ہے دوسرا میچ 21فروری کونیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ڈچ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں روبن کیٹیر (کپتان)، اینبرنک، بارٹیلنک، نبیل منہاس، لینڈرنک، وجنبرجن، ہافکس، ٹیمرز، وجنبرجن، کناپ، سلیبوس، بارٹیلنک، ہیلتھوئس، اوڈ مڈنڈورپ، وینڈرک، گولیز بارٹیلنک، البرنک، فرید (کوچ)اورریک (منیجر) شامل ہیں جبکہ ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کی کپتان علی مرتضیٰ تھے






