سٹی

کمشنرلاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے ڈی پی ایس سکول و کالج ماڈل ٹاون کا اچانک دورہ کیا

لاہور (خبر نگار) کمشنرلاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے ڈی پی ایس سکول و کالج ماڈل ٹاون کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے مانیٹرنگ و کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے سکول کے اندر اور باہر سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈی پی ایس کی حدود میں آن ٹائم اور آف ٹائم سموکنگ کی کسی کو اجازت نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سکول کا کوئی ملازم بھی حدود میں سموکنگ نہیں کر سکتا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کلاس رومز کا دورہ کیا ۔کے جی اور نرسری طلباءکی حوصلہ افزائی کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ طلباءہمارا مستقبل ہیں۔

اعتماد پیدا کرنے کیلئے بہترین کورسز متعارف کرائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سکولوں میں جدت ناگزیر ہے۔اوپن سیشن کرونگا۔ تمام ہیڈز سے مشاورت ہوگی۔ پرنسپل سلیم رضا چوہدری، وائس پرنسپل اظہر محمود و دیگر ہیڈز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بریفنگ اجلاس ہوا۔ نئے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی دی گئی۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button