پاکستانتازہ ترین

انسولین و دیگر ادویات کی دستیا بی کیلئےہوم ورک مکمل رکھاجائے‘ محسن نقوی

انسولین اور دیگر ضروری ادویات کی قلت کے مسئلے کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل‘ کمیٹی سرکاری ہسپتالوں میں انسولین او ردیگر ادویات کی دستیابی کیلئے اقدامات تجویز اور متعلقہ اداروں سے رابطہ بھی کریگی

کمیٹی میں صوبائی وزیرہیلتھ کیئر ڈاکٹر جاوید اکرم، صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ، ڈی جی ڈرگ کنٹرول اور دیگر حکام شامل ہوں گے

لاہور (سٹاف رپورٹر‘ قوت) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحات کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں انسولین،ضروری ادویات اورڈسپوزایبل سامان کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے انسولین اور دیگر ضروری ادویات کی قلت کے مسئلے کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر،سپیشل سیکرٹری پروکیورمنٹ،ڈی جی ڈرگ کنٹرول اور دیگر حکام شامل ہوں گے۔  کمیٹی سرکاری ہسپتالوں میں انسولین او ردیگر ضروری ادویات کی دستیابی کیلئے اقدامات تجویز کرے گی اور اس ضمن میں وفاقی حکومت او ردیگر متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کرے گی۔ کمیٹی آئندہ دنوں میں صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے پلان پیش کرے گی۔ اس موقع پر نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ انسولین او رضروری ادویات کی تسلسل سے دستیابی یقینی بنانے کے لئے بلاتاخیر اپنا ہوم ورک مکمل رکھنا ہوگا۔ کمیٹی کے اراکین قابل عمل پلان تیار کریں اور آنے والے دنوں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر اقدامات اٹھائے جائیں۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر، چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری خزانہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button