پاکستانتازہ ترین

پرویز الٰہی کی جان ’’محمد خان بھٹی ‘‘نامی طوطے میں ہے ‘عظمیٰ بخاری

ہم نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا کر ملک کو بچایا مگر مشکل وقت جلد گزر جائیگا

لاہور (سٹاف رپورٹر‘ قوت) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ پرویز الٰہی کی جان ’’محمد خان بھٹی ‘‘نامی طوطے میں ہے،آڈیوز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ایک آڈیو میں محمد خان بھٹی کے کہیں ہونے کا ذکر ہو رہا ہے ، یہ بہت بڑی بات ہے، چیف جسٹس پاکستان نوٹس لیں ، زمان پارک کے باہر یا تو عمرانی سرکس یا بندر کا تماشہ لگا ہے، جس دن عمران خان کو پکڑے کا فیصلہ کرلیا تو آپ کو پتہ چل جائے گا اور ساری ہیرو گیری نکل جائے گی تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ انصاف ہوم ڈیلیور کیا جائے،اگر عمران خان کو سہولیات مل سکتی ہیں تو نواز شریف کو بھی ملنی چاہئیں ،ہم نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا کر ملک کو بچایا مگر مشکل وقت جلد گزر جائے گا ۔انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نظام عدل پھر سے سوالیہ نشان بن چکا ہے، پاکستان کے نظام عدل پر ایک بار پھر سوال اٹھ رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ،ہمارا اداروں کا سیاست میں مداخلت کے حوالے سے تکلیف دہ ماضی ہے ،امید کی جاتی ہے کہ نظام بہتر ہوگا مگر بدقسمتی سے آگے جانے کی بجائے ہم پیچھے کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار مہینے سے عمران خان عبوری حاصل کر رہا ہے، آج تک کسی کو 4 مہینے تک عبوری ضمانت نہیں ملی مگر عمران خان کا سرکس علیحدہ چل رہا ہے، گھر بیٹھ کر اسے عبوری ضمانت مل رہی ہے اور عدالتیں عمران خان کا انتظار کر رہی ہیں ،تحریک انصاف کے ترجمان کہتے ہیں سلمان شہباز اور اسحاق ڈار نے بھی عبوری ضمانت لی ،عبوری ضمانت تفتیش میں شامل ہونے کے لیے لی جاتی ہے،عمران خان کسی تفتیش میں شامل نہیں ہوتے لیکن ضمانت لے لیتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button