پاکستانتازہ ترین

پہلے نواز شریف نے غنڈوں کیساتھ عدلیہ پر حملہ کیا اب بیٹی حملہ آور ہے‘ پرویز الٰہی

ججز کی آڈیو مریم نواز کی سرپرستی میں چلنے والے میڈیا سیل نے لیک کی‘ (ن) لیگ کا آڈیو ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوچکا ‘ رانا ثناء اللہ حکومتی وسائل عدلیہ کیخلاف استعمال کر رہے ہیں

پنجاب کے الیکشن میں تاخیر کرنے والے قانونی نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں‘ جلد وقت آئیگا پی ڈی ایم کی 13 جماعتوں کے پاس صرف 13 ووٹ ہوں گے‘ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (سٹاف رپورٹر‘ قوت) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ججز کی آڈیو مریم نواز کی سرپرستی میں چلنے والے میڈیا سیل نے لیک کی، پہلے نواز شریف نے غنڈوں کے ذریعے عدلیہ پر حملہ کیا اب اس کی بیٹی حملہ آور ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، راجہ بشارت اور ساجد بھٹی نے ملاقات کی، ڈاکٹر زین بھٹی، کرنل ( ر) شبیر، بشیر اے طاہر اور پرویز شاہد بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی قیادت میں ایک بار عدلیہ پر حملہ آور ہے، مریم نواز اپنے والد کی روایت کو آگے بڑھا رہی ہے، نواز شریف نے سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ کیا، اب معزز جج صاحبان کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا آڈیو ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوچکا ہے، کچھ نیا سوچیں، رانا ثناء اللہ حکومتی وسائل عدلیہ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، پنجاب کے الیکشن میں تاخیر کرنے والے قانونی نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔ چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت آئے گا پی ڈی ایم کی 13 جماعتوں کے پاس صرف 13 ووٹ ہوں گے، الیکشن سے بھاگنے والے اب پاکستان سے بھی بھاگیں گے، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے مارے عوام اپنا غصہ الیکشن والے دن اتاریں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button