پاکستانسٹیسیاست

دفتر پنجاب محتسب کی 2023کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

دفتر پنجاب محتسب نے 2023 میں 35202 شکایات نمٹا دیں

عوامی شکایات پر موثرکارروائی کے نتیجے میں شکایت کنندگان اور صوبائی حکومت کو مجموعی طورپر 22.5بلین روپے کا ریلیف ملا. 15.8بلین روپے مالیت کی 26,229کنال سرکاری اور نجی اراضی واگزار 119 سائلین کو قاعدہ 17 اے کے تحت سرکاری محکموں میں ملازمتیں فراہم. عوامی رہنمائی اور شکایات کے ٹیلیفونک اندراج کیلئے24/7 ڈیجیٹل ہیلپ لائن 1050 کو متعارف

لاہور(خبر نگار)دفتر محتسب پنجاب نے صوبائی محتسب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی سربراہی میں سال 2023 میں کل 35202 شکایات نمٹائی ہیں۔عوامی شکایات پر موثرکارروائی کے نتیجے میں شکایت کنندگان اور صوبائی حکومت کو مجموعی طورپر 22.5بلین روپے کا ریلیف ملاجس میں سے 15.8بلین روپے مالیت کی 26,229کنال سرکاری اور نجی اراضی کو واگزار کروایا گیا جبکہ شکایت کنندگان کو حاصل ہونے والے مالی ریلیف کی کل مالیت 6.7بلین روپے ہے۔
گزشتہ روز ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ 2023 میں موصولہ اور نمٹائی جانے والی شکایات کی تعدادگزشتہ کسی بھی سال کی شکایات کی تعداد سے زیادہ ہے جو دفتر محتسب پنجاب پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔2023 میں پولیس کے خلاف7212،لوکل گورنمنٹ 5980،ریونیو 5678، پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر 2531، سکول ایجوکیشن1961 اورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے خلاف 1563 شکایات موصول ہوئیں۔ دفتر محتسب پنجاب کے حکم پر 2023 میں 119 سائلین کو پنجاب سول سرونٹس (تقرری و شرائط ملازمت)رولز مجریہ 1974 کے قاعدہ 17 اے کے تحت سرکاری محکموں میں ملازمتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ 1996 سے2023 تک 27 سال میں موصول ہونے والی کل شکایات 415,345 میں سے 541,412شکایات کو نمٹایا گیا جس سے عوامی مسائل کے حل کا مجموعی ڈسپوزل ریٹ 99.32فیصد رہا۔
میجر(ر) اعظم سلیمان خان کے بطور محتسب پنجاب 2020سے تاحال عرصہ تعیناتی کے دوران موصول ہونے والی نئی شکایات اور نمٹائے جانے والی شکایات کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ چار سالوں کے دوران کل 96,401شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 94,643شکایات کو نمٹا یا گیا، اس طرح شکایات کی ڈسپوزل کی مجموعی شرح 98فیصد رہی۔ گذشتہ چار سالوں کے دوران شکایت کنندگان اور حکومت کو مجموعی طورپر 38.2بلین روپے کا ریلیف فراہم ہو ا جس میں سے 25.9بلین روپے مالیت کی 73,072کنال سرکاری اور نجی اراضی کو واگزار کروایا گیا جبکہ شکایت کنندگان کو حاصل ہونے والے مالی ریلیف کی کل مالیت 12.2بلین روپے ہے۔اسی طرح 475شکایت کنندگان کوقاعدہ 17-Aکے تحت ملازمتیں حاصل ہوئیں۔ترجمان نے بتایا کہ محتسب پنجاب کے علاقائی دفاتر کیلئے اپنی عمارتیں بنانے کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔ 5اضلاع میں علاقائی دفاتر کی نئی عمارتیں تعمیر ہونے کے بعد دفاتر فنکشنل کر دئے گئے ہیں جبکہ مزید 6اضلاع میں دفاتر کی تعمیر کے لئے زمین حاصل کر لی گئی ہے۔اسی طرح بدعنوانی اور ناانصافی کی وجوہات کا پتہ لگانے اور اصلاحی اقدامات کی سفارش کے لیے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ ونگ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ محتسب پنجاب کے دفتر کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے اورعوامی رہنمائی اور شکایات کے ٹیلیفونک اندراج کیلئے24/7 ڈیجیٹل ہیلپ لائن 1050 کو متعارف کروایا گیا ہے۔ اسی طرح بیرون ملک مقیم پاکستانی صوبائی محکموں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے دفتر محتسب پنجاب کو اپنی شکایت موبائل ایپ یا ویب سائٹ پر بھی درج کروا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button