سٹی

محمد اظہر بیگ کی کتاب”اللہ دیکھ رہا ہے“(خود سے خدا تک) شائع ہو گئ۔

لاہور(خبر نگار) محمد اظہر بیگ کی کتاب ”اللہ دیکھ رہا ہے“ (خود سے خدا تک) شائع ہو گی ہے۔ کتاب معروف اشاعتی ادارے قلم فاونڈیشن کے زیر اہتمام علامہ عبد الستار عاصم اور محمد فاروق چوہان نے شائع کی ہے۔ کتاب کا بنیادی موضوع یہ ہے کہ زندگی کی ابتدا سے لے کر آخری سانس تک اللہ رب العزت اپنی مخلوق کے ہر ہر لمحے سے واقف ہے، اور وہ جانتا ہے کہ انسان اپنی زندگی کس طرح اور کن کاموں میں بسر کر رہا ہے۔یہی ”اللہ دیکھ رہا ہے“ کا موضوع ہے۔کتاب میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر ایک مرد مومن اور انسان یہ سمجھ لے اور جان لے کہ اسے اللہ کریم ہر آن، ہرلمحے دیکھ رہا ہے اور روز قیامت انسان کودنیا کے ایک ایک لمحے کا جواب دینا ہے اور یہ سوال اتنا آسان نہیں کہ زندگی کیسے بسر کی؟ محمد اظہر بیگ اعلیٰ تعلیم یافتہ لیکن سچے، کھرے اور سادہ مسلمان ہیں۔ علم و ادب اور مذہب کا مطالعہ ان کا حاصل زندگی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے قلم سے انسانوں کی زندگی سنوارنے، انہیں اپنے رب سے ہر لمحے ڈرتے رہنے اور زندگی کو رب تعالیٰ کے حکامات کے طابع گزارنے کا درس دیا ہے۔ وہ اللہ کے بندوں کوصراط مستقیم پر دیکھنے کے متمنی ہیں۔ یہ کتاب ایک ایسا آئینہ ہے،جس میں قاری اپنی تصویر دیکھ کر اس میں خوبصورت رنگ بھرنے کی جستجو کر سکتا ہے۔گہرے نیلے رنگ کے خوبصورت ٹائٹل کے ساتھ کتاب عمدہ کوالٹی کے بہترین کاغذ پر معیاری طباعت و کتابت کا نمونہ ہے۔ گرانی کے اس دور میں کتاب کی قیمت مناسب ہے۔ کتاب قلم فاونڈیشن کے آفس واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڑ لاہور کینٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ آپ اس پتے پر خط لکھ کر بھی یہ کتاب منگوا سکتے ہیں۔رابطے کے لئے فون نمبر 0300-0515101 پر کال کریں یا برقی پتہ ای میل استعمال کریں Email: qalamfoundationz@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button