انٹر ٹینمنٹسٹی

ایگزیکٹوڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی ٗ نے فیض فیسٹیول کی نشست ’’یہاں سے شہر کو دیکھو‘‘ میں شرکت کی۔

لاہور کی ہر گھر ،گلی اور ہر محلہ جداگانہ اظہار رکھتا ہے۔سربراہ الحمراء

ہم لاہور پر بات کرنے کا موقع اور محل جانے نہیں دیتے ۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی
ہمارے لئے ہمارے آبائو اجداد ، ہماری میراث جتنی اہم ہے ، قدیم لاہو ربھی اتنا ہی وقار رکھتا ہے۔ذوالفقار علی زلفی
لاہور (خبرنگار)سہ روزہ فیض فیسٹیول کی تیسرے روز زندہ دلان شہر پر گفتگو کے لئے ایک اہم نشست یہاں سے شہر کو دیکھو کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء و نامور آرٹسٹ ذوالفقار علی زلفی، ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی کامران لاشاری، نامورادیبہ ڈاکٹر عارفہ سید ہ نے شرکت کی ۔یہاں سے شہر کو دیکھو کی نشست کو آمنہ علی نے مارڈیٹ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ لاہور کی ہر گھر ،گلی اور ہر محلہ جداگانہ اظہار رکھتا ہے،ہم لاہور پر بات کرنے کا موقع اور محل جانے نہیں دیتے ،ہمارے لئے ہمارے آبائو اجداد ، ہماری میراث جتنی اہم ہے ، قدیم لاہو ربھی اتنا ہی وقار رکھتا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اپنی زندگی کا دل چسپ اور اہم باب لاہور کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے بارے میں بات کرنے میںبڑا ہی لطف آتا ہے،آج ہم جو یہ سارے مل جل کر لاہور کے پیچھے پڑ ئے ہوئے ہیں یہ دراصل لاہور کی اہمیت کا اعتراف ہے،ہمیں ہر پل لاہور کی خزانے کی طرح حفاظت کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button